بنگلور کے کمشنر آف پولیس کمل پنت نے بتایا کہ 'ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت علاقوں میں امن کی برقراری کے لیے فوجداری ضابطہ (سی آر پی سی) کے سیکشن 144 کے نفاذ کا اطلاق 15 اگست کی صبح 6 بجے تک کیا گیا ہے۔
بنگلور پولیس نے کانگریس کے ایم ایل اے سرینواس مورتی کے بھتیجے نوین کو سوشل میڈیا پر ایک توہین آمیز پوسٹ شیئر کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی پوسٹ کے سبب منگل کی رات کو پلوکشی نگر میں کشیدگی پیدا ہوئی۔
دفعہ 144 کے تحت ایک جگہ پر چار یا زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے منع کیا گیا ہے۔
کرناٹک کے وزیر داخلہ بساوراج بومائی نے کہا کہ 'بنگلور میں منگل کو ہونے والی کشیدگی کی ایک ضلعی مجسٹریٹ انکوائری کرے گی اور کہا ہے کہ اب تک 146 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے'۔