ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں واقع قدیم اعلیٰ تعلیمی ادارہ آکسبرج کی انتظامیہ نے رواں برس اپنے سبھی ڈومین کی 25 فیصد سیٹوں کو کلی طور پر اسکالرشپ فراہم کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اس تعلق سے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے آکسبرج کے چئیرمین اعجاز خان نے بتا یا کہ' گذشتہ برس ہم نے ایم بی اے کے لیے سو فیصدی اسکالر شپ مختص کیا تھا جن میں خاص طور پر جموں و کشمیر کے طلبا کو بھی ہم نے اس میں شامل کیا تھا کیونکہ وہاں کے طلبا اُن دنوں کافی مشکلات سے دوچار تھے۔ اور رواں برس ہم نے حالات کی ناسازگاری کے پیش نظر جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے طلبا کو بھی اسکالر شپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
'آکسبرج بزنس اسکول کی جانب اسکالرشپ کی ہیشکش' انہوں نے کہاکہ' ان دنوں جب ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ معاشی بحران کا شکار ہیں۔ ایسے میں ہم امید کرتے ہیں کہ آکسبرج کے اسکالرشپ پروگرام سے غریب و متوسط طبقے کے طلبا بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' یہ آکسبرج اسکالرشپ بی بی اے، بی سی اے، بی کام، ایم بی اے، ڈی فارما، بی فارما، فارم ڈی اور ایم فارما کے طلبہ کے لیے ہے۔
'آکسبرج بزنس اسکول کی جانب اسکالرشپ کی ہیشکش' مزید پڑھیں:
اعجاز خان نے بتایا کہ آکسبرج گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے اپنے سبھی تعلیمی ڈومینز میں 25 فیصد سیٹوں کو غریب و باصلاحیت طلباء کے لئے مختص کیا ہے۔