اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایودھیا چھاؤنی میں تبدیل

بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ایودھیا کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

tight security in ayodhya

By

Published : Nov 7, 2019, 12:08 AM IST


ایودھیا شہر کو سکیورٹی ایجنسیوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریڈ زون پر اے ٹی ایس کمانڈو کی تعیناتی کر دی گئی ہے، مقامی پولیس اہلکار بھی چپے چپے پر تعینات ہیں۔

ایودھیا چھاؤنی میں تبدیل

ایودھیا سے باہر جانے اور ایودھیا آنے والوں کی سختی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر آس پاس ہوٹلوں کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

دراصل سپریم کورٹ نے چالیس روز مسلسل سماعت کے بعد ایودھیا کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 17 نومبر تک عدالت فیصلہ سنا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details