مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی تمام جماعتوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔
ان سب کے درمیان یہاں سخت سردی کے باوجود ڈائمنڈ ہاربر میں ابھیشیک بنرجی اور مدنی پور کے داتون میں شوبھندو ادھیکاری کے عوامی جلسے کے سبب سیاسی درجہ حرارت میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ان سب کے درمیان بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور تاریخی ایڈن گارڈن کے دورے کے لیے انھیں مدعو کیا۔