بی سی سی آئی کے 48 سالہ چیف سوربھ گنگولی دل کے دورہ کے باعث ووڈ لینڈ اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔
انہیں سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔
بی سی سی آئی کے 48 سالہ چیف سوربھ گنگولی دل کے دورہ کے باعث ووڈ لینڈ اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔
انہیں سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔
بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اب خطرے سے باہر ہیں اور شام کے وقت ان کا انگیو پلاسٹی کیا جائے گا۔
کرکٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری اسنہاسیش گنگولی (سورو گنگولی کے بھائی) اس وقت ہسپتال میں موجود ہیں، نے میڈیا کو بتایاکہ سورو نے سینے میں درد کی شکایت کی۔
بی سی سی آئی نے بھی ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر سورو گنگولی کی صحتیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سورو گنگولی گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے سبب سرخیوں میں رہے۔