اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

موسم سرما میں حلوہ کھانے کی 'سائنسی' وجہ جانیے! - موسم سرما کھانے کے لیے

موسم سرما کھانے پینے کے لئے خاص ہوتا ہے، اس موسم میں انواع و اقسام ڈشیں پکائی جاتی ہیں۔ ان میں سب سے خاص ہوتا ہے مختلف قسم کا حلوہ گھروں میں تو حلوے بنتے ہی ہیں۔ بازار بھی اس موسم میں حلوے کی اقسام سے بھرے رہتے ہیں لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ اس موسم میں حلے کے عام ہونے کی اصل وجہ کیا ہے۔؟

موسم سرما میں حلوے کی دھوم
موسم سرما میں حلوے کی دھوم

By

Published : Jan 14, 2020, 11:38 AM IST

Updated : Jan 14, 2020, 1:29 PM IST

بارہ بنکی کی مٹھائی کی دکانوں پر ان دنوں گاجر، مونگ کی دال، جو سوہن حلوہ اور انڈے کا حلوہ عام ہے۔ سردی کے اس موسم میں لوگ ان حلوؤں کا لطف اٹھا رہے ہیں، زیادہ تر لوگ یہی مانتے ہیں کہ اس موسم میں ہی حلوؤں کا مزہ ہے۔

موسم سرما میں حلوہ کھانے کی سائنٹفک وجہ جانیے

لیکن آج کے دور میں جب ہر چیز بارہ ماہ دستیاب رہتی ہے تو سرد موسم میں ہی زیادہ تر حلوے کیوں بنتے ہیں یا اس کا مزہ سرد موسم میں ہی کیوں ہوتا ہے۔

دراصل اس کی سائنٹفک وجہ ہے بارہ بنکی کے سی ایم او رمیش چندر کا مطابق 'حلوں میں گھی، کھویا، دودھ اور میوہ جات کو ڈالا جاتا ہے اس کی وجہ سے حلوے کافی طاقتور غذا ہوتے ہیں اور سرد موسم میں انسان کو بدن گرم رکھنے اور سردی پر قابو پانے کے لئے زیادہ طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

حلوے جلد کے نیچے چربی کے لیے اضافی طور پر مددگار ہوتے ہیں، اس لئے ہی حلوے گرمی کے مقابلے سردی میں زیادہ کھائے جاتے ہیں۔

Last Updated : Jan 14, 2020, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details