اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: ریاست میں بے قابو جرائم سے متعلق میمورنڈم - Memorandum

سماجوادی پارٹی کارکنان کی جانب سے پیش کیے گئے میمورنڈم میں ریاست کے تمام اضلاع میں ہوئے جرائم کے اعداد و شمار کے ساتھ بارہ بنکی میں پیش آئے 2 واردات کا الگ سے ذکر کیا گیا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 19, 2020, 3:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں قومی قیادت کی اپیل پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ریاست میں بے قابو جرائم سے متعلق میمورنڈم دیا۔

ویڈیو

میمورنڈم میں ریاست کے تمام اضلاع میں ہوئے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے جرائم کے اعداد و شمار بھی پیش کئے گئے۔ ایس پی کارکنان کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت کو برخاست کر کے گورنر راج کا نفاذ کیا جائے۔

دوشنبہ کو سماجوادی پارٹی کے صدر و رکن اسمبلی دھرمراج یادو عرف سریش یادو کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان کلکٹریٹ پہونچے اور گورنر کو مخاطب اپر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں ریاست کے تمام اضلاع میں ہوئے جرائم کے اعداد و شمار کے ساتھ بارہ بنکی میں پیش آئے 2 واردات کا الگ سے ذکر کیا گیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی دھرمراج یادو کا الزام ہے کہ ریاست میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ روز دل دہلانے والے سنگین جرائم پیش آ رہے ہیں، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں جنگل راج ہو گیا ہے اور ریاست میں جمہوریت بھی ختم ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details