اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ای ایم آئی کی ادائیگی موخر کررہے ہیں تویہ خبر آپ کے لیے ہے

ہر ماہ کے شروع میں جو صارفین ای ایم آئی کی ادائیگی کا نوٹس وصول کرتے ہیں وہ ایک سکون کی سانس لے سکتے ہیں کیونکہ بینکوں نے جمعہ کو کوویڈ 19 کے پیش نظر اعلان کردہ آر بی آئی پیکیج کی شرائط کے مد نظر تین ماہ کی مدت کے لئے لون کی ادائیگیوں کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

emi
emi

By

Published : Mar 31, 2020, 9:44 PM IST

متعدد بینکوں کی جانب سے اپنے صارفین کو خبردار کرنے کے لیے ٹویٹ بھی کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے لکھا 'ہاوسنگ لون، وہلیکل لون، ایم ایس ایم ای اور ہر طرح کے لون کی اگلے تین ماہ تک کست جمعہ نہیں کرانی پڑٰے گی، یہ تین ماہ کا وقت مارچ 31 سے مئی 31 تک ہیں'۔

وہیں بینک آف برودا نے بھی ٹویٹ کیا 'بینک آف برودا کارپوریٹ ، ایم ایس ایم ای، زراعت، ریٹیل ، ہاوسنگ ، آٹو ، ذاتی لون ، وغیرہ کو ختم کرنے میں تمام مدتی قرضوں کے لئے 01.03.20 اور 31.05.20 کے درمیان واجب الادا قسطوں کی ادائیگی پر 3 ماہ کا وقفہ فراہم کررہا ہے'۔

تجزیہ کاروں اور ماہرین نے اس شعبے سے باخبر رہتے ہوئے کہا ہے 'بینکوں کے ذریعہ سادہ سود کی شرح کا حساب تین ماہ کے عرصے کے لئے کیا جائے گا جس میں قرض کی ادائیگی باقی تھی لیکن 'موریٹوریئم' کے تحت ادا نہیں کی گئی تھی۔ یہ آپ کے ماہانہ بل میں اضافہ کرتے ہوئے تین ماہ کے اختتام پر آپ کی ای ایم آئی میں شامل ہوجائے گا'۔

لہذا ، اگر آپ کسی ای ایم آئی کی ادائیگی کو موخر کررہے ہیں تو ایک ہزار روپیہ کی جگہ بینک آپ سے دس فیصد کی شرح سے سود وصول کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details