یہ واقع بدھ کی شام کو پیش آیا جب ایک نجی بینک ملازم عبدالصمد بینک سے قرض لینے والے دو افراد میوریش اور امروتھیش سے قرض وصولنے کے سلسلے میں رابطہ کرنا چاہا مگر انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ جس کے بعد ملازم عبدالصمد ان کے گھر پر گیا جہاں ان کی قرض داروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں قرض داروں نے ملازم پر بندوق سے حملہ کردیا۔
بنگلور میں بینک ملازم پر فائرنگ - ہینّورو کے پولیس تھانہ
بنگلور میں بینک ملازم کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد دو قرض داروں نے بینک ملازم کو گولی مارکر زخمی کردیا۔ زخمی ملازم کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
بینگلور میں بینک ملازم پر فائرنگ
مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا اور زخمی ملازم کو اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ان کی حالت نازک بتائی ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزمین کو پکڑنے کے لئے تلاش جاری ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 12:54 PM IST