شیخ حسینہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر یہاں پہنچی ہیں اور ان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم پانچ اکتوبر کو نریندر مودی سے بات چیت کے دوران دریائے تیستاکی پانی تقسیم معاہدے اور دیگر معاون دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بات چیت کریں گی۔