اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا دورہ ہند منسوخ

شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس ہونے کے بعد پہلے بنگلہ دیش سے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا وہیں اب وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نے بھارت کا دورہ رد کیا۔

By

Published : Dec 12, 2019, 7:00 PM IST

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا دورہ ہند منسوخ
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا دورہ ہند منسوخ

بھارت میں شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے کے بعد سے ہی بنگلہ دیش میں اس پر بحث شروع ہوئی گئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بل کو جن بنیادوں پر پاس کیا گیا ہے وہ غلط ہے۔

بنگلہ دیش کی شبیہ کو بگاڑنے کے ساتھ کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے ساتھ بہتر سلوک نہیں کیا جاتا ہے جب کہ یہ صحیح نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کل وزیر خارجہ نے ڈھاکہ میں امریکی سفیر سے ملاقات کرنے کے بعد شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا تھا۔عبد المومین نئی دہلی میں مرکزی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کرنے والے تھے۔وزیر خاجہ کے دورہ رد ہونے پربنگلہ دیش کی جانب سے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

کل وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ شہریت ترمیمی بل بھارت کے شبیہ کو نقصان پہنچانے والا ہے۔ بھارت کا کردار ہمیشہ سیکولر اور اعلیٰ اقدار پر مبنی رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details