اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگلور میں جے این یو طلبہ کے لیے یکجہتی مظاہرہ - بنگلور کی خبریں

بنگلور کی سماجی تنظیم سیویرز آف ڈیموکرسی کی جانب سے جے این یو طلباء کے لیے یکجہتی کے مظاہرے کی غرض سے ایک کینڈل لائٹ مارچ کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

بنگلور میں جے این یو طلبہ کے لیے یکجہتی مظاہرہ
بنگلور میں جے این یو طلبہ کے لیے یکجہتی مظاہرہ

By

Published : Jan 13, 2020, 3:06 AM IST

کینڈل مارچ کے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں دانشوران، سماجی کارکنان و برادران نے وطن شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنے نظریات بتائے اور ساتھ ہی دہلی کے جواہر لعل یونیورسٹی کے طلباء و اساتذۂ جو نا معلوم غنڈوں کے حملہ کا شکار ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

بنگلور میں جے این یو طلبہ کے لیے یکجہتی مظاہرہ

کینڈل لائٹ مارچ میں شریک لوگوں نے مخالف شہریت ترمیمی قانون پلےکارڈس اٹھائے ہوئے تھے اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے آزادی کی نعرے بھی لگائے۔

سیویرز آف ڈیموکرسی کے ذمہ داران نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کینڈل لائٹ مارچ میں کئی ہزار لوگ آئے جب کہ ہمارا اندازہ صرف دو سو تا تین سو کا تھا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ان شرکاء میں بیشتر افراد برادران وطن رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details