دہلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ آنرایسوسی ایشن (ڈی ایچ اے آر او اے) نے چینی شہریوں کے ہوٹلوں میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس تنظیم کے رکن مہیندر گپتا نے ای ٹی وی بھارت سے اس سلسلے میں خصوصی گفتگو کی ہے۔
مہیندر گپتا نے کہا کہ ہوٹل مالکان کا اپنے غصہ کو اظہار کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ وہ چینی شہریوں کو اپنے یہاں ٹھہرنے نہ دیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ 15 جون2020 کو چینی فوجیوں نے لداخ کے وادی گلوان میں متعدد بھارتی فوج کو ہلاک کر دیا تھا اس کے بعد سے چین کے تئیں بھارتی شہریوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔