مسجد انتظامیہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری حافظ سید محمد ہاشم الدین نے بتایا کہ گذشتہ روز تھانہ فرش بازار میں ایس ایچ او کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں انہیں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے نہ دیں۔
ایس ایچ او نے انہیں بتایا کہ وائس پلیوشن (آواز کے ذریعہ ماحول میں آلودگی پھیلانا) کے تحت سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک لاؤڈ اسپیکر کا بالکل استعمال نہ کیا جائے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ کسی این جی او نے صوتی آلودگی کی شکایت کرتے ہوئے مشرقی دہلی کے کئی مساجد پر فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے دینے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد یہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔