بہرائچ کے مقامی کاروباریوں کا کہنا ہے کہ 'گھنٹا گھر پولیس چوکی انچارج دکان کھولنے کے نام پر دو سے تین ہزار روپیہ کی وصولی کررہا ہے'۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی نے بھی کہا ہے کہ 'یہ وصولی صبح سے شروع ہو جاتی ہے'۔ انھوں نے کھلے عام سٹی مجسٹریٹ، ایس ڈی ایم بہرائچ کی موجودگی میں یہ بت کہی ہے۔
بہرائچ کی سڑکوں پر غریبوں کی حالت دیکھ کر بی جے پی کے ایم ایل اے سریشور سنگھ ناراض ہوگئے۔
آدھی رات کو ضلع کی صورتحال جاننے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دیکھ کر دنگ رہ گئے۔