سابق وزیراعظم نرسمہاراؤ کے پوتے و بی جے پی رہنما این وی سبھاش نے کہا کہ' بابری مسجد کا فیصلہ کانگریس کے چہرہ پر طمانچہ ہے، کیونکہ کانگریس نے سابق وزیراعظم نرسمہاراو کو بابری مسجد کی شہادت کے لئے مورد الزام ٹہرایا تھا اور الزام لگایا تھا کہ انہوں نے کارسیوکوں کے مسجد کے گنبد پر چڑھ جانے کے دوران نیم فوجی دستوں کو بھیجنے کے باوجود کچھ نہیں کیا'۔
اپنے بیان میں سبھاش نے کہاکہ' ان کے دادا نے اپنی کتاب 'ایودھیا 6 دسمبر 1992'میں لکھا ہے کہ انہوں نے سماج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ رابطہ اور بات چیت کے ریکارڈس کا ثبوت دیئے ہیں اور نیک نیتی کے ساتھ کام کیا ہے'۔