ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور ایس پی، بی ایس پی اتحاد کے امیدوار اعظم خاں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'میری بھینسیں چوری ہوگئیں تو مودی جی پریشان ہو گئے۔ اس کا مطلب ہے کہ میں ان کے نشانہ پر ہوں۔
'مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام' - اعظم خاں
سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ریاستی وزیر اعظم خاں نے انتخابی جلسے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
اعظم خان کا مودی پر شدید تنقید
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی جی کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کیوں اس بات کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں کہ مودی دوبارہ بھارت کے وزیر اعظم بنیں ۔