آج سپریم کورٹ میں بابری مسجد۔رام جنم بھومی کیس کی سماعت 39ویں روز ہوئی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ آج ایودھیا کیس کی سماعت 39واں دن ہے، جبکہ آئندہ روز 40ویں روز سماعت کا آخری دن ہوگا۔
مسلم فریق کے وکیل کا جواب دیتے ہوئے ہندو فریق کے وکیل پراسرن نے کہا کہ مسلم کہیں بھی نماز ادا کر سکتے ہیں، لیکن ان کے ممکن نہیں کہ وہ رام کا جنم استھان بدل دیں، رام جنم استھان نہیں بدلا جا سکتا۔ ملک کی تاریخ کو تباہ نہیں ہونے دے سکتے۔
اس سے قبل گزشتہ روز مسلم فریق کی طرف سے معروف وکیل راجیودھون نے بحث کی تھی۔
ایودھیا کیس کی سماعت کے دوران مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے گزشتہ روز اپنے دلائل پیش کیے۔
راجیو دھون نے اپنے دلائل کو پیش کرنے کے دوران کہا تھا کہ اس میں مشورہ دینے یا ظاہر کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے کہ مدعی (نرموہی اکھارہ اور دیگر) زیربحث متنازعہ زمین کے مالک ہیں۔