کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے وائرس متاثرین کا جلد پتہ لگاکر اس پر قابو پانے کی مہم میں اب ملک میں فی دس لاکھ آبادی میں جانچ اوسطاً 89 ہزار سے تجاوز کردیا گیا ہے۔
ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 کا پہلا واقعہ 30 جنوری 2020 کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے جانچ کے کے دائرے میں مسلسل اضافہ کیا اور اس سے وائرس کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جمعرات (12 نومبر) تک، جانچ کی کل تعداد 12 کروڑ 31 لاکھ ایک ہزار 739 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں کل 11 لاکھ 39 ہزار 230 جانچیں کی گئیں۔