اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں کورونا کی تازہ تفصیلات

مہاراشٹر کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اورنگ آباد میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 5061 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

By

Published : Jul 13, 2020, 12:18 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 13 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 113 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے مطابق اورنگ آباد میں 354 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں جبکہ 5061 صحتیاب ہوئے ہیں اور زیر علاج 3162 مریض ہیں۔

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے جملہ 8577 مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details