اردو

urdu

By

Published : Apr 22, 2020, 11:42 PM IST

ETV Bharat / bharat

صحت کارکنوں پر حملے : مرکزی حکومت کی جانب سے قانون کی منظوری

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے آرڈیننس لانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا آج خیر مقدم کیا اور کہا کہ پورا ملک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

نڈا نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے ذریعہ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ پر ہورہے حملوں کی روک تھام اور قصورواروں پر سخت کارروائی کے لئے آرڈیننس لانے کے فیصلے کا بھارتیہ جنتا پارٹی خیرمقدم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں سبھی لوگ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے ساتھ مل کر کھڑے ہیں جو اپنی جان کی بازی لگا کر بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس کے تحت اب طبی عملہ پر حملہ کرنے والوں کو ضمانت نہیں ملے گی اور 30 دن کے اندر اس کی جانچ پوری ہوگی۔

ساتھ ہی، قصورواروں کو تین ماہ سے 7 سال تک کی سزا دینے اور 5 لاکھ روپے تک کے جرمانے کا التزام کیا گیا ہے۔ اس سے یقینی طور پر ڈاکٹروں اور طبی عملہ کا حوصلہ بڑھے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details