اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیائے کھیل پر کب اور کہاں حملہ ہوا؟

گذشتہ روز نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچ گئے تھے۔

attack

By

Published : Mar 17, 2019, 11:10 AM IST

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں واقع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جا رہی تھی لیکن غنیمت رہی کہ بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑی اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

آئیے دیکھتے ہیں کب کب کھیلوں پر دہشت گردانہ حملے ہوئے۔

میونخ اولمپک 1972:
سنہ 1972 میں میونخ میں ہونے والے اولمپک میں تقریباً 8 فلسطینی افراد نے اولمپک گاؤں پر حملہ کیا تھا ان کے نشانے پر اسرئیل اولمپک ٹیم تھی۔

اس حملے میں اسرائیلی اولمپک ٹیم کے 11 ارکان ہلاک ہوئے تھے۔

سنہ 1987 نیوزی لینڈ کا دورہ سری لنکا:
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچ کے لیے سری لنکا کے دورے پر تھی لیکن نیوز لینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی دورہ رد کر دیا تھا کیوں کہ کولمبو میں ایک ہوٹل کے باہر بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 113 افراد کی موت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ جس ہوٹل میں بم دھماکہ ہوا تھا وہ نیوزی لینڈ کے ہوٹل سے کچھ ہی فاصلے پر واقع تھا۔

سنہ 2002 نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان:
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت ایک مرتبہ پھر سے مصیبت میں پڑ گئی تھی جب وہ پاکستان کے دورے پر تھی۔

اس دوران پاکستان میں ایک ہوٹل کے باہر بم دھماکہ ہوگیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

اس حملے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو واپس بلالیا تھا۔
واضح رہے کہ اس دورے سے ایک سال قبل بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان گئی تھی لیکن ستمبر 2001 میں امریکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر کیوی کرکٹ بورڈ نے سیریز رد کر کے اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا تھا۔

سری لنکائی ٹیم کا پاکستان دورہ 2009:
سری لنکا کرکٹ ٹیم سنہ 2009 میں ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان گئی تھی، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا، میچ کے تیسرے روز کے کھیل سے قبل جب سری لنکائی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب جا رہی تھی اسی اثناء بیچ راستے میں تقریباً 10 سے زائد دہشت گردوں نے سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ کر دیا اور لگاتار گولیاں چلاتے رہے۔

اس حملے میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی بس ڈرائیور سمیت کئی شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پوری دنیا میں پاکستان پر زبردست تنقید کی گئی تھی اور پوری دنیا کے تمام کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details