اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خود کفیل بھارت: سو سے زائد فوجی اشیاء کی درآمد پر پابندی - indigenous production

بھارت کو خود کفیل بنانے کی سمت ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت دفاع نے 101 اشیاء کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

atmanirbhar bharat: india bans import of over 100 military items
خود کفیل بھارت: سو سے زائد فوجی اشیاء کی درآمد پر پابندی

By

Published : Aug 9, 2020, 2:12 PM IST

مرکزی وزارت دفاع نے 101 اشیاء کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد غیر ملکی دفاعی اشیا پر انحصار کو کم کر کے ملکی ہتھیاروں کو فروغ دینے بتایا گیا ہے۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ 'یہ فیصلہ بھارتی صنعت کی موجودہ اور مستقبل کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے مسلح افواج، سرکاری اور نجی صنعت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے متعدد مشاورت کے بعد کیا گیا ہے'۔

ٹویٹ کی ایک سیریز میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملکی پیداوار میں اضافے کے لئے 101 غیر ملکی فوجی اسلحہ اور دیگر سامان پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ خود کفیل بھارت کی طرف ایک بڑا قدم ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'یہ فیصلہ بھارت کی دفاعی صنعت کو اپنے ڈیزائن اور ترقیاتی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ترغیب دلائے گا۔ اس کے ساتھ مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے اور ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اشیا کو تیار کرنے کا ایک بہترین موقع پیش کرے گا'۔

بھارت کو خود پر انحصار کرنے کے لیے وزیراعظم مودی کے کلیئرنس کال پر روشنی ڈالتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا ہے کہ 'وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ ستون معیشت، انفراسٹرکچر، نظام، آبادی اور مانگ پر مبنی ایک خود انحصار بھارت کے لئے کلیرنس کال دی ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'وزارت دفاع کی جانب سے بھارت کے اندر مختلف گولہ بارود اور سازو سامان کی تیاری کے لئے یہ اقدام بہت اہم ثابت ہوگا'۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'اس طرح کی اشیاء کی تقریبا 260 اسکیمیں اپریل 2015 اور اگست 2020 کے درمیان سہ رخی سروسز کے ذریعہ تقریبا 3.5 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے طئے کیے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریبا چار لاکھ کروڑ روپے کے معاہدے ملکی صنعت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ جو اگلے چھ سے سات برسوں میں مکمل ہوجائے گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details