اٹل بہاری واجپئی 25 دسمبر 1924 کو کرشنا دیوی اور کرشنا بہاری واجپئی کے گھر میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1939 میں بی جے پی کے نظریاتی سرپرست راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
سنہ 1942 میں اٹل جی اور ان کے بھائی کو بھارت چھوڑو تحریک کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور سنہ 1951 میں انہیں آر ایس ایس کے ذریعے کہا گیا کہ وہ بھارتیہ جن سنگھ کے لیے کام کریں۔
وہ پانچ برس بعد لوک سبھا میں واپسی سے قبل 1962 میں 37 برس کی عمر میں راجیہ سبھا میں داخل ہوئے۔ اگلی چار دہائیوں میں وہ نو بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
اٹل بہاری واجپئی ملک کے تیرہویں وزیراعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔
واضح رہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ بشنوئی نے اٹل بہاری واجپئی کے بارے میں لکھا تھا کہ 'وہ ایک نظریاتی سیاستداں، بہترین مقرر اور پورے سیاسی ماحول میں سب سے عقلمند سیاستدان تھے، ہمیشہ ان کا کام ان کی بات سے زیادہ بولتا تھا'۔
خیال رہے کہ 25 دسمبر سنہ 1924 کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیدا ہوئے واجپئی راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک سرگرم رکن تھے اور ساتھ ہی ساتھ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تاسیسی اراکین میں سے ایک تھے۔