اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیس فیکٹری میں دھماکہ، 10 ہلاک - گیس فیکٹری

چین میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد کے ہلاک جبکہ 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، حالانکہ پانچ اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

گیس فیکٹری میں دھماکہ، 10 ہلاک

By

Published : Jul 20, 2019, 10:23 AM IST

Updated : Jul 20, 2019, 11:02 AM IST

وسطی چین کے صوبہ ہینن میں گیس پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد کی موت ہوگئی اور دیگر 19 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پانچ لاپتہ ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے ہفتہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی ۔

سن مینسیا کی سول حکومت کے مطابق شہر يمامیں ہینن کول گیس لمیٹیڈ کی گیس فیکٹری میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بج کر 45 منٹ میں دھماکہ ہوا۔

اطلاع کے مطابق دھماکے میں بہت سے نامعلوم لوگ بھی میں زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ہونے والے لوگوں کی تلاش کررہی ہے، حالانکہ دھماکے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے، اور مقامی ایجنسیوں نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Last Updated : Jul 20, 2019, 11:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details