کرناٹک کے ضلع یادگیر پنچایت کے رکن مرلنگپا کرنال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
کرناٹک کے ضلع یادگیر پنچایت کے رکن مرلنگپا کرنال کی عوام میں بہت مقبولیت تھی، لیکن ان پر کس نے قاتلانہ حملہ کیا؟ ابھی تک تفتیش چل رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق وہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ یادگیر کے منی ودھان سبھا روڈپر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ حملہ وار کار میں آئے اور انہوں نے تیز ہتھیار سے ان پر حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔