آسام راج بھون اور اس کے اطراف کے علاقہ کو کوورونا وائرس کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
کامروپ میٹروپولیٹن ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر بسواجیت پیگو نے سرکل افسر، گوہاٹی ریونیو سرکل کو علاقے کو سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'کنٹینمنٹ زون کی حد شمال میں ہوٹل بیلے ویو، جنوب میں بونکوور نگر، مشرق میں بورٹھاکور کلینک اور مغرب میں ایم جی روڈ تک شامل ہے'۔