اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پیرنٹس ایسوسی ایشن NEET اور JEE امتحانات کے خلاف - صدر اور وکیل اشوک اگروال

ایسوسی ایشن کے قومی صدر نے حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

JEE exam
JEE exam

By

Published : Aug 28, 2020, 12:37 PM IST

کورونا وارئس کے دوران آل انڈیا پیرنٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور وکیل اشوک اگروال نے NEET اور JEE امتحانات انعقاد کرانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت طلباء کے کیریئر سے پریشان نہیں ہے بلکہ تعلیم مافیاؤں کے منافع کے لئے فکر مند ہے۔

اشوک اگروال نے کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے قبل حکومت نے عوام سے کچھ نہیں پوچھا تھا لیکن یہ فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔

NEET اور JEE امتحانات کو لیکر پیرنٹس ایسوسی ایشن چراغ پا

ایسی صورتحال میں جب کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تو پھر NEET اور JEE امتحانات لینے کے لئے رائےشماری کیوں کی جارہی ہے؟

اشوک اگروال نے کہا کہ حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ طلباء کی اکثریت جے ای ای اور NEET امتحان میں حصہ لینا چاہتی ہے لہذا ہم امتحان کا انعقاد چاہتے ہیں۔

حکومت کی یہ دلیل سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت کا کوئی بھی فیصلہ حالات اور حقائق پر منحصر ہوتا ہے۔ آج صورتحال اور حقیقت یہ ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ایک طرف تمام اسکول اور کالج بند ہیں اور حکومت چاہتی ہے کہ طلبہ کا امتحان کرایا جائے۔ یہ خطرے والی بات ہے۔ یہ فیصلہ عوام کی رائے سے نہیں بلکہ حکومت کو اپنی ذہانت سے کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details