اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسلمان حالات سے خائف نہ ہوں: اسد الدین اویسی - جلسہ یوم القرآن

ایم آئی ایم کے صدر اور نومنتخب پارلیمان اسد الدین اویسی نے مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو حالات سے خائف نہ ہونے کی اپیل کی۔

Asad uddin Owaisi MP Hyderabad

By

Published : May 31, 2019, 11:29 PM IST

Updated : May 31, 2019, 11:42 PM IST

اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں میں بے چینی اور خوف پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ہمیں بے خوف جینے کی تعلیم دیتا ہے۔ ہمیں اپنے حوصلے پست نہیں کرنے چاہیے۔

Asad uddin Owaisi MP Hyderabad
اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کو اللہ کے سوا کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایسے نازک وقت میں فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں میں اتحادوقت کی اہم ضرورت ہے۔

صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ملک کے مسلمانوں کو با مقصد زندگی گزارنے نے کا مشورہ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے اور فضول وقت گزارنے کے بجائے اللہ کو راضی کرلیں تو اللہ مسلمانوں کو کسی بھی طاقت کے سامنے جھکنے نہیں دیگا۔

ہجومی تشدد کے متعلق بات کرتے ہوئے ہوئے بیرسٹر اویسی نے مسلمانوں کو صحابہ پر ہوئے مظالم یاد دلاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر آزمائش نئی بات نہیں ہے۔ لیکن جو ان مظالم پر ثابت قدم رہے وہ اللہ کی نظر میں سرخرو ہوگا۔

Last Updated : May 31, 2019, 11:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details