اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ہجومی تشدد کے لیے بی جے پی ذمہ دار' - جھارکھنڈ کی خبریں

مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے دوراقتدار میں کبھی مسلمانوں کو مارا گیا تو کبھی خواتین کو جادوگر کہہ کر انہیں ہلاک کر دیا گیا اور کبھی قبائلیوں کو اس کا نشانہ بننا پڑا۔'

ہجومی تشدد کے لیے بی جے پی ذمہ دار: اسدالدین اویسی
ہجومی تشدد کے لیے بی جے پی ذمہ دار: اسدالدین اویسی

By

Published : Dec 8, 2019, 7:52 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'ہر مذہب اور ہر بردادری کے لوگوں کو ہجومی تشدد کا شکار ہونا پڑا ہے، بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے ہجومی تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔'

ریاست جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں اس لیے یہ وقت تبدیلی کا ہے۔'

ہجومی تشدد کے لیے بی جے پی ذمہ دار: اسدالدین اویسی

اس دوران انہوں نے ریاست کی ہر چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'انتخابی تشہیر کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت نے ہجومی تشدد کے واقعات سے متعلق اپنی ریلیوں میں کچھ بھی نہیں کہا۔'

انہوں نے بی جے پی شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ہجومی تشدد کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ 'بی جے پی رہنما ہجومی تشدد میں شامل لوگوں کا پھولوں سے استقبال کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details