اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد میں بی جے پی کی نفرت انگیزانتخابی مہم

لوک سبھا کے رکن پارلیمان اور بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے صدر تیجسوی سوریہ نے کہا، اویسی کو دیے جانے والا ہر ووٹ بھارت کے خلاف ووٹ ہے۔

حیدرآباد میں بی جے پی کی نفرت انگیز انتخابی مہم
حیدرآباد میں بی جے پی کی نفرت انگیز انتخابی مہم

By

Published : Nov 24, 2020, 2:25 PM IST

لوک سبھا کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ نےحیدرآباد میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ مذکورہ رہنما نے مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کو پاکستان کے قائداعظم محمد علی جناح کا نیا "اوتار" قرار دیا۔

سوریہ نے کہا کہ اویسی "اسلام ازم، علحدگی پسند، اور انتہا پسندی" کی زبان بولتے ہیں۔ اوراسی زبان کا استعمال جناح نے کیا تھا۔

بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے صدر اور لوک سبھا کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ نے، اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کو پاکستان کے قائداعظم محمد علی جناح کا نیا "اوتار" کہا ہے۔

سوریا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، تلنگانہ کے لوگوں کو ترقی کے حق میں ووٹ دینا چاہئے ، انہیں خاندانی سیاست کے خلاف ووٹ دینا چاہئے۔ 'ہم نے ملک میں خاندانی سیاست ختم کردی ہے۔ کشمیر میں ، عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کو مستقل طور پر قرنطین بھیج دیا گیا ہے۔'

ٹی آر ایس اور ایم آئی ایم ایک ہی سکے کے دو چہرے ہیں۔ کے سی آر حیدرآباد کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔اور استنبول بنانا چاہتے ہیں۔ جب کہ ترکی ایک سو فیصد مسلم ملک ہے۔ ترکی کا صدر ہمارے ملک کے خلاف بات کرتا ہے۔ ایم آئی ایم بھارت کے حیدرآباد کو پاکستان کا حیدرآباد کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔"مگر ہم حیدرآباد کو بھاگیہ نگر بنائیں گے۔"

انہوں نے مزیدکہا کہ اویسی کو دیے جانے والا ہر ووٹ بھارت کے خلاف ووٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسد اویسی کا بی جے پی کو چلینج، روہنگیا بتا کردکھائیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details