اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کی پیشکش پر اویسی کا ردعمل - سینیئر رہنماؤں پر راہل گاندھی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ساز باز

کانگریس مجلس عاملہ (سی وی سی) کی میٹنگ میں پیر کو پارٹی کے رہنماؤں کی اندرونی خلفشار کی رپورٹز اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما غلام نبی آزاد کے استعفیٰ سونپنے کی بات پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے غلام نبی آزاد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' 45 برس کی غلامی صرف اس لیے' ؟

asaduddin owaisi comments on Gulam nabi azad
غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کی بات پر اسدالدین اویسی کا ردعمل

By

Published : Aug 24, 2020, 9:12 PM IST

محترمہ سونیا گاندھی کی صدارت میں آج منعقد سی وی سی کی ورچول میٹنگ میں آئی رپورٹس میں کچھ سینیئر رہنماؤں پر راہل گاندھی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ساز باز کے الزام پر غلام نبی آزاد بہت ناراض ہو گئے۔ ان کی قیادت میں ہی سینیئر کانگریسیوں نے محترمہ گاندھی کو خط لکھا تھا۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ اگر 'بی جے پی سے ساز باز کا الزام ثابت ہوتا ہے تو میں استعفیٰ دے دوں گا'۔

غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کی بات پر اسدالدین اویسی کا ردعملغلام نبی آزاد کے استعفیٰ کی بات پر اسدالدین اویسی کا ردعمل

اسی سلسلے میں سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے بھی ٹوئٹ کر کے تلخی کا اظہار کیا۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے ٹویٹ ڈلیٹ کر دیا تھا۔

اسدالدین اویسی نے غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کی بات پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ' شاعرانہ انصاف' غلام نبی صاحب مجھ پر بالکل یہی الزام عائد کرتے تھے۔ اب آپ پر بھی یہی الزام ہے'۔

مزید پڑھیں:

سونیا گاندھی،عبوری صدر کے عہدہ پر برقرار رہیں گی


انہوں نے کہاکہ' 45 برس کی غلامی صرف اس لیے' اب یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ’جینیاُو دھاری قیادت' کی مخالفت کرنے والا بھی بی ٹیم ہی کہا جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ مسلمان اب کانگریس پارٹی سے اعلیٰ درجے کی وفاداری کا مطلب سمجھ جائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details