اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کھٹر کا متنازع بیان کیجریوال کو کہا بندر - ہریانہ سی ایم کا متنازع بیان

دہلی کے انتخابات جوں جوں قریب آتے جارہی ہیں ویسے ویسے سیاسی رہنماؤں کے الزام درالزام میں شدت آتی جارہی ہے۔ وہیں کچھ سیاسی رہنمامتنازع بیان سے بھی گریز نہیں کرپارہے ہیں۔

منوہر لال کھٹر کا متنازع بیان کیجریوال کو کہا بندر
منوہر لال کھٹر کا متنازع بیان کیجریوال کو کہا بندر

By

Published : Jan 30, 2020, 10:17 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:10 PM IST

ہریانہ کے وزیر اعلی منوهرلال کھٹر نے دہلی کے تلک نگر علاقے میں بی جے پی کے امیدوار راجیو ببر کی حمایت میں ریلی سے خطاب کیا۔

منوہر لال کھٹر کا متنازع بیان کیجریوال کو کہا بندر

منوہر لال کھٹر نے کیجریوال حکومت کے ابتدائی دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں تو ایسا ہو گیا جیسے 'بندر کے ہاتھ میں استرا لگ گیا تو بندر لوگوں کا کام تو تمام کرے گا ہی'۔

انہوں نے کیجریوال پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا 'اسکیم کو نافذ کرنے والے افسران کے چیف سکریٹری کو تھپڑ مارا گیا'، ان کا کہنا تھا کہ 'جو آپ کی اسکیم کو نافذ کرتا ہے ان افسروں کے چیف سکریٹری کو ہی تھپڑ مار دیا، تو پھر کیا بھروسہ کیا جائے'۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے انتخابی مہم کے دوران بڑے رہنماؤں کی جانب سے ہر روز نئے نئے متنازع بیان دیے جا رہے ہیں اس سے قبل مرکزی مملکتی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما نے بھی متنازع بیان دیا، انوراگ ٹھاکر نے اسٹیج سے ' دیش کے غداروں کو گولی مارو سالوں کو' کا نعرہ لگوایا تھا۔

جبکہ پرویش ورما نے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چل رہے احتجاجی دھرنے پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ لوگ آپ کے گھروں میں گھس کر آپ کی بہن بیٹیوں سے ریپ کریں گے'۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دہلی میں ایک انتخابی جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ای وی ایم کا بٹن اتنا زور سے دبانا کہ اس کا کرنٹ شاہین باغ میں کے لوگوں کو لگے'۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 12:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details