آج سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے اہم رہنما ارون جیٹلی کی پہلی برسی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو ملک کے لیے مستعد خدمات اور ان کے عقل، دانش ، قانونی حکمت کے لئے ان کی وفات کی پہلی برسی کے موقع پر یاد کیا۔
مودی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ' گزشتہ سال اس دن ہم نے شری ارون جیٹلی جی کو کھو دیا۔ میں اپنے دوست کو بہت یاد کرتا ہوں۔ ارون جی نے ان کی عقل، دانش، قانونی ذہانت اور گرم جوشی سے ہندوستان کی خدمت کی۔ '