لیکن دفعہ 370 کے منسوخ ہونے کا علم ابھی تک ریاست کے عام شہریوں تک نہیں پہنچی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وادی میں انٹرنیٹ خدمات مبائل فونز سے لے کر لینڈ لائن تک کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی افراد میں خوف وہراس کا ماھول بنا ہوا ہے
مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے جا رہے قدم سے وہاں کے مقامی افراد میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے کہ کہ انہیں ان کے گھروں میں بند کر دیا گیا ہے وادی لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی میں غیر معینہ کرفیو جیسے حالات ہیں