اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چارٹرڈ پروازوں سے دو لاکھ بھارتی واپس آئے

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے بھارتی کو واپس لانے کے لئے ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت تقریبا دو لاکھ مسافر چارٹرڈ پروازوں کے ذریعہ بھارت واپس آئے ۔

چارٹرڈ پروازوں سے دو لاکھ بھارتی واپس آئے
چارٹرڈ پروازوں سے دو لاکھ بھارتی واپس آئے

By

Published : Jun 16, 2020, 11:44 AM IST

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران 870 کے قریب چارٹرڈ پروازوں میں تقریبا دو لاکھ مسافروں کو واپس اپنے ملک لایا گیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'وندے بھارت' کی پروازوں کے علاوہ انہوں نےتقریباً 870 چارٹرڈ پروازوں کو اجازت دے دی ہے، جن میں لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً دو لاکھ مسافروں کو انخلا کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ چارٹرڈ فلائٹ غیر ملکی ایئر لائنز تھیں جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ملک اور بیرون ملک سے پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا رہی تھیں۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ''اس آپریشن میں حصہ لینے والی پروازوں میں قطر ایئر ویز 81، کے ایل ایم ڈچ -68، کویت ایئر 41، برٹش ایئر ویز 39، فلائی دبئی 38، ایئر فرانس 32، جزیرا 30، ایئر عربیہ 20، خلیج ایئر 19، سری لنکا۔ 19، بمن بنگلہ دیش 15، کورین ایئر 14، ڈیلٹا 13، سعودیہ 13 اور ایئر نیپون 12 نے ان کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details