اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چیف الیکشن کمشنر ایک سال تک ایک تہائی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ - چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ اور دونوں الیکشن کمشنرسنیل لہواسہ اور سشیل چندر کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا سے لڑنے کے لئے ایک سال تک اپنی ایک تہائی تنخواہ نہیں لیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر ایک سال تک ایک تہائی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
چیف الیکشن کمشنر ایک سال تک ایک تہائی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

By

Published : Apr 13, 2020, 9:06 PM IST

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق اروڑہ، لہواسہ اور چندر نے رضاکارانہ طور پر یکم اپریل سے اپنی اصل تنخواہ سے 30 فیصد کم سیلری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس طرح وہ كورونا کے لئے ایک سال تک ایک تہائی تنخواہ نہیں لیں گے۔

کمیشن کا خیال ہے کہ کورونا وائرس بحران اورمعیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت اور دیگر ایجنسیاں وسائل اکٹھا کرنے میں لگی ہیں۔ اس کے لئے لوگ کمیشن کے افسران وسائل جمع کرنے کی خاطر اپنی ایک تہائی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں اور اس رقم کوخزانے میں جمع کرارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details