اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فوج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیمپ منعقد - ای ٹی وی بھارت اردو

معاشرے میں غریب اور پسماندہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش میں بھارتی فوج کی طرف سے کھڑی میں مفت تبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

army cmp held
army cmp held

By

Published : Feb 15, 2020, 2:33 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:22 AM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی کھڑی تحصیل میں فوج کی جانب سے علاقے میں غریب اور کمزور طبقوں تک طبی امداد پہنچانے کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس کیمپ میں قریب 900 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جن میں 400 خواتین اور 500 مرد شامل تھے۔ مریضوں کا مفت چیک اپ کرنے کے بعد انہیں مفت ادویات بھی دی گئ۔

فوج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیمپ منعقد

یہ بھی پڑھیے
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
آشوتوش گوواریكرایک منفرد ہدایت کار

اس طبی امداد کیمپ میں آرمی کے ڈاکٹرز کے علاوہ بلاک میڈیکل افسر عبدالحمید بوری اور دیگر نیم طبی عملہ بھی شامل تھا۔

اس کے علاوہ فوج نے ماہر حیوانات کی ایک ٹیم بھی اس کیمپ میں شامل کی تھی، اس ٹیم نے سینکڑوں جانوروں کا طبی معائنہ کیا۔

تحصیل کھڑی کے مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کے

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپز مستقبل میں بھی ہونے چاہیے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details