اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے کوریا روانہ - بھارت-کوریا دفاعی تعلقات

اس سے قبل جنرل نروانے نے باہمی دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا۔ اہم خلیجی ممالک کا بھارتی فوج کے سربراہ کا یہ پہلا دورہ تھا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے کوریا روانہ
بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے کوریا روانہ

By

Published : Dec 28, 2020, 12:38 PM IST

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے پیر کے روز تین روزہ دورے پر جنوبی کوریا روانہ ہوگئے ہیں، ان کے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے مابین فوجی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ جنرل نروانے اس دوران جنوبی کوریا کے سینیئر فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

وہ سیئول میں نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے، وہ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع، چیف آف آرمی اسٹاف، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دفاعی حصول منصوبہ بندی انتظامیہ (ڈی اے پی اے) سے ملاقات کریں گے جہاں بھارت - کوریا دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل جنرل نروانے نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا۔ اہم خلیجی ممالک کا بھارتی فوج کے سربراہ کا یہ پہلا دورہ تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کے اس دورے کو بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں نروانے نے اپنے دو ملکی دورے کے دوسرے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر اعلی سعودی جنرلز کو باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کی دعوت دی۔ بھارتی فوج کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھارتی آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details