اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایتھوپیا میں فوجی بغاوت کی کوشش، فوجی سربراہ کا قتل - military coup

ایتھوپیا کے صوبہ امراہارا میں ایک فوجی بغاوت کے دوران ملک کے فوجی سربراہ اور ان کے مشیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ حملہ تب ہوا جب ایتھوپیا کے فوجی سربراہ امبا شیو میکنین اور ان کے مشیر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کو روکنے کیلئے منصوبہ سازی کررہے تھے۔

ایتھوپیا کے فوجی سربراہ امبا شیو میکنین

By

Published : Jun 23, 2019, 7:32 PM IST

ایتھوپیا کے صوبہ امراہارا میں ایک فوجی بغاوت کے دوران ملک کے فوجی سربراہ اور ان کے مشیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ حملہ تب ہوا جب یتھوپیا کے فوجی سربراہ امبا شیو میکنین اور ان کے مشیر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کو روکنے کیلئے منصوبہ سازی کررہے تھے۔

اطلاع کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی گئی ہے اور آرمی چیف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ فوجی سربراہ پر ان کے آفس میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

’دی گارجین‘ کی اطلاع کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی 9 ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور حملہ کے بعد ایتھوپیا کی فوج کے چیف آف اسٹاف سے متعلق کوئی اطلاع نہیں آئی جب کہ ایتھوپیا میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details