وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کی معاشی امور کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی اس تجویز کی منظوری دی گئی۔
حکومت ڈیری کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ڈیری کوآپریٹیو کے ذریعہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد اسکیمیں چلا رہی ہے۔ تاہم، حکومت کو یہ احساس ہے کہ پروسیسنگ اور معیاری انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبے میں ایم ایس ایم ای اور نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی اور مزید حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔
مرکزی مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے وزیر گری راج سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نجی شعبے میں ڈیری اور گوشت پروسیسنگ کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بہترین انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور جانوروں کے کھانے کی پلانٹ کے قیام کے لئے انیمل بنیادی ڈھانچہ ڈیویلپمنٹ فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) ضروری ہے۔ سرمایہ میں زیادہ ترغیب کو بڑھاوا دینے کے لئے مناسب سہولیات مہیا کرائیں گے۔
اس اسکیم کے تحت اہل مستحق افراد میں کسان پیداواری آرگنائزیشن (ایف پی او)، ایم ایس ایم ای، سیکشن 8 کمپنیاں، نجی کمپنیاں اور نجی کاروباری شامل ہوں گے جن کو 10 فیصد مارجن کی مد میں شراکت کرنا ہوگی۔ باقی 90 فیصد رقم شیڈول بینک قرض کی شکل میں فراہم کرے گا۔
حکومت مستحق مستفیدین کو سود پر تین فیصد کی اقتصادی تعاون مہیا کرائے گی۔ مستحق مستفدین کو بنیادی قرض کے لئے دو سال کی زیر التوا مدت کے ساتھ قرض مہیا کرائے گی اور قرض کی ادائیگی کی مدت چھ سال ہوگی۔