اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حج 2020 کے خواہشمند افراد کو اگلے برس سفر حج پر روانہ کیا جائے

گجرات میں سفر حج کے امیدواروں کے جذبات اور عقیدت کے پیش نظر گجرات حج کمیٹی نے حج کمیٹی آف انڈیا کو ایک خط بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حج 2021 میں 2020 کے منتخب شدہ عازمین کو بھی سفر حج پر روانہ کیا جائے۔

appeal to send hajj 2020 pilgrims on hajj journey next year
حج 2020 کے امیدواروں کو اگلے برس سفر حج پر روانہ کرنے کی اپیل

By

Published : Jun 25, 2020, 6:59 PM IST

کورونا وائرس کی خطرناک بیماری کی وجہ سے حکومت سعودی عرب نے رواں برس سفر حج 2020 کو محدود کر دیا ہے جس کے تحت صرف سعودی عرب کے مقامی لوگ ہی اس برس حج کرپائیں گے جبکہ بیرون ممالک کے عازمین پر سفر حج پر روک لگائی گئی ہے۔

گجرات حج کمیٹی کے مطابق حج 2020 کے منتخب شدہ عازمین کو آئندہ برس قرعہ کے بغیر ہی سفر حج پر بھیجا جائے گا۔

گجرات حج کمیٹی کا خط

گجرات سے ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ لوگ حج کرتے ہیں۔ امسال گجرات حج کمیٹی کو سفر حج کی دس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سات ہزار سے زائد افراد کنفرم ہوگئے تھے۔

گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین آر آر منصوری نے اس تعلق سے خط میں لکھا ہے کہ 'رواں برس سفر حج منسوخ ہونے سے ہزاروں عازمین مایوس ہو گئے ہیں اور بہت سے عازمین پریشان حال ہے۔ ایسے میں کئی لوگوں نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'اسی سلسلے میں ہم نے حج کمیٹی آف انڈیا کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے'۔

گجرات حج کمیٹی کا خط

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں آئندہ سال حج کے لیے درخواستیں محدود ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ہمارے پاس مکمل کوٹہ نہ ہونے کی وجہ سے سال 2020 کے پرویز نل لسٹ کے عازمین کو بھی آئندہ سال کے لئے منتخب کیا جائے گا'۔

آر آر منصوری نے مزید بتایا ہے کہ 'آئندہ برس اقتصادی مندی کا بھی عوام پر بڑا اثر پڑسکتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details