اردو

urdu

By

Published : Apr 19, 2020, 11:48 PM IST

ETV Bharat / bharat

عبادتوں کا اہمتام گھروں میں کرنے کی اپیل

سہیوگ کلچرل سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالسمیع بوبیرے نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عبادت کے ساتھ ساتھ احتیاط سے اپنے گھروں میں رہیں اور لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کریں۔

عبادتوں کا اہمتام گھروں میں کرنے کی اپیل
عبادتوں کا اہمتام گھروں میں کرنے کی اپیل

رمضان المبارک کے دوران لاک ڈاؤن کے سبب اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں۔

سہیوگ کلچرل سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالسمیع بوبیرے نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عبادت کے ساتھ ساتھ انتہائی احتیاط سے اپنے گھروں میں رہیں اور لاک ڈاؤن پر مکمل طور پر عمل کریں۔

مذکورہ سوسائیٹی کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں کورونا کی وبا کے باعث ایک ایسی صورت حال سامنے ہے جو کبھی نہ ملک اور نہ دنیا میں د یکھی گئی۔ انسانیت اس وقت کورونا وائرس وباء سے دو چار ہے اورکئی لوگ متاثر ہو ر ہے ہیں۔

کئی لوگ فوت ہوئے کئی زیر علاج ہیں اور کئی موت و زندگی کے عالم میں ہیں اور بڑی تعداد میں علاج سے اچھے ہو کر اپنے گھروں کو واپس بھی جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت اورریاستی حکومتیں، انتظامیہ پولیس ڈاکٹرز نرسیز اپنے طور پرہر شہری کی جان کی حفاظت میں مصروف ہے۔

ایسے وقت میں لاک ڈاؤن کا 3 مئی تک اعلان ہوا ہے۔ اس دوران رمضان المبارک میں ہم سب مسلم بھائی بہنیں عبادت اپنے گھروں میں ہی کریں اور اپنے خاندان کو گھر میں رہ کر محفوظ رکھیں۔

بوبیرے نے کہاکہ اس سلسلے میں ملک کے علماء کرام مفتی حضرات نے بھی مسلمانوں سے یہی اپیل کی ہیکہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر عبادت کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details