آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کی ایل جی پالی مرس کمپنی میں حال ہی میں ہوئے گیس کے اخراج کامعاملہ جس میں بعض افراد کی موت ہوگئی تھی اور کئی متاثر ہوگئے تھے،کے معاملہ کی جانچ وشاکھاپٹنم میں اعلی سطحی کمیٹی کی جانب سے دوسرے دن بھی کی گئی۔
گیس سانحہ، اعلی اختیاری کمیٹی کی جانچ - گیس سانحے میں متعدد افراد ہلاک
آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کی ایل جی پالی مرس کمپنی میں حال ہی میں ہوئے گیس لیک معاملے کی جانچ وشاکھاپٹنم میں اعلی سطحی کمیٹی کی جانب سے دوسرے دن بھی کی گئی۔
اس کمیٹی کے اراکین نے گیس سے متاثرہ علاقوں کے عوام،مختلف جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کی۔اس کمیٹی کے اجلاس میں متاثرہ 21افراد نے شرکت کی۔ان کے آدھار کارڈس کی جانچ کے بعد پولیس نے ان کو اجلاس کے مقام پر جانے کی اجازت دی۔
بعض افراد نے اس موقع پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آدھارکارڈس کی تفصیلات مناسب نہیں ہونے کی وجہ سے ان کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،حالانکہ اس واقعہ میں وہ اپنوں سے بچھڑ گئے۔ان افراد نے کہا کہ ان کے مسائل اور مشکلات کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔بعض افراد نے الزام لگایا کہ ان کے رشتہ داروں کی موت کے باوجود ان کی مشکلات کو سننے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے اور ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔