اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت' - maulana nizamuddin barkati

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے معروف عالم دین مولانانظام الدین برکاتی نے نجی نیوز چینل کے اینکر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

any-remarks-on-khwaja-gharib-nawaz-is-not-acceptable
مولانانظام الدین برکاتی

By

Published : Jun 17, 2020, 7:30 PM IST

مسجد صدر دروازہ یادگیر کے امام و خطیب مولانا نظام الدین برکاتی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اینکر کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز کی شان میں کی گئی گستاخی کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ویڈیو

مولانا نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کو ماننے والوں میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔

ملک کا کوئی ایسا آدمی نہیں ہوگا جو ان سے عقیدت نہیں رکھتا ہو۔

عام آدمی ہوں یا پھر ملک کے کسی بھی سیاسی پارٹی کے قائدین ہر ایک بھارتی کو حضرت خواجہ غریب نواز سے بے حد عقیدت اور لگاؤ ہے۔

تاہم جس طرح سے ایک اینکر نے حضرت خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کی ہے۔

اس اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔

ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بگاڑنے والوں کے خلاف حکومت سخت اقدامات کئے جائیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details