اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں نے لال قلعہ پر اپنا جھنڈا لہرایا - لال قلعہ میں کسانوں کا جھنڈا لہرادیا

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ٹی او اوراکشردھام سمیت دیگرمقامات پر ہوئے تصادم کے درمیان کسانوں کے ایک جتھا نے لال قلعہ احاطے میں پہنچ کر کسانوں کا جھنڈا لہرادیا۔

کسانوں نے لال قلعہ پر اپنا جھنڈا لہرایا
کسانوں نے لال قلعہ پر اپنا جھنڈا لہرایا

By

Published : Jan 26, 2021, 4:28 PM IST

آج زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسان سنگھو اور ٹکری بارڈر پر پولیس بیریکیڈ کو توڑتے ہوئے دہلی میں داخل ہوئے۔ اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔


اسی درمیان آئی ٹی او پر ٹکراو کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے لال قلعہ احاطہ میں داخل ہوکر اپنا جھنڈا لہرادیا۔ پندرہ اگست کو جس مقام پر جھنڈا لہرایا جاتا ہے اس کے پاس ہی کسانوں نے اپنا پرچم لگادیا۔

سنگھو بارڈر سے بیریکیٹ توڑ کر آگے بڑھے کسانوں کا ٹرانسپورٹ نگر اور مکربا چوک پر ٹکراو کے بعد آئی ٹی او پر زبردست تصادم ہوا۔ پولیس نے کسانوں کی بھیڑ کو انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج بھی کی۔ آئی ٹی او پر شدید ٹکراو میں کئی کسانوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال آئی ٹی او پر صورت حال قابو میں ہے۔

کسان مظاہرے کے پیش نظر سمئے پوربادلی، حیدرپور بادلی جہانگیر پوری، آدرش نگر، آزاد پور، جی ٹی بی اسٹیشن، ماڈل ٹاون وشوودیالیہ، ودھان سبھا، آئی ٹی او سمیت متعدد ریلوے اسٹیشنوں کو بندکردیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details