اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانپور میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں شدت - کانپور احتجاج

کانپور پولیس نے مظاہرین سے کہا کہ محمد علی پارک میں بیٹھ کر کر سکتے ہیں احتجاج، مظاہرین نے پولیس کے آفر کو کیا رد، کہا کہ اب پولیس بیٹھے پارک میں ہم بیٹھیں گے سڑکوں پر، صبح چار بجے پارک میں جانے سے کیا انکار ۔

کانپور میں مخالف سی اے اے مظاہرہ میں شدت
کانپور میں مخالف سی اے اے مظاہرہ میں شدت

By

Published : Feb 11, 2020, 12:34 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:28 PM IST

کانپور کے محمد علی پارک میں کل مظاہرہ کر رہیں خواتین کو جس طریقے سے بربریت کے ساتھ پولیس نے مار پیٹ کر پارک کو خالی کرایا تھا ، اب ضلع انتظامیہ انہیں مظاہرین کے آگے بے بس نظر آرہا ہے ۔ اب انتظامیہ لوگوں سے کہلوا رہا ہے کہ خواتین مظاہرین سڑک پر نہ بیٹھ کر پارک میں جاکر پرامن طریقے سے مظاہرہ کرسکتی ہیں ۔ لیکن خواتین مظاہرین نے ضلع انتظامیہ کے اس مطالبہ کو رد کردیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ایک کلومیٹر سے زیادہ دور تک سڑک پر کل صبح سے لے کر اب تک بیٹھی ہوے ہیں ۔

کانپور پولیس نے کل رات محمد علی پارک میں چل رہے مظاہرے پر بربریت دکھاتے ہوئے زبردستی 3 بجے رات میں مظاہرے کو ختم کرادیا تھا جس کی مخالفت میں ایک جمِ غفیر سڑکوں پر اتر ایا اور بڑی تعداد میں خواتین کا مظاہرہ سڑک پر شروع ہوگیا۔

کانپور میں مخالف سی اے اے مظاہرہ میں شدت

صبح ہوتے ہوتے ہزاروں خواتین کی بھیڑ سڑکوں پر اتر آئیں۔ جو چمن گردوارے سے لے کر فہیم آباد مسجد تک ایک کلومیٹر سے زیادہ دور تک سڑک پر خواتین ہی خواتین نظر آ رہی تھیں ۔اس نظارے کو دیکھ کر ضلع انتظامیہ گھبرا گیا۔

یہ مظاہرہ پورا دن چلتا رہا دیر رات تک خواتین مظاہرین سڑک پر ڈٹی رہیں ، جسے دیکھ کر ضلع انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اس نے شہر کے معززین کے ساتھ ایک میٹنگ کر لوگوں سے پیشکش کی ک وہ سڑک خالی کرکے محمدعلی پارک میں چلی جائیں، وہاں پر بیٹھ کر پہلے کی طرح مظاہرہ کر سکتی ہیں۔

لیکن خواتین کا کہنا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی میرے سامنے آکر بات کریں ، اگر وہ اپنی غلطیوں کو مانتے ہیں تو ہم لوگوں سے معافی مانگیں ورنہ مظاہرہ محمد علی پارک میں نہیں سڑک پر ہوگا ، اب پولیس پارک میں بیٹھے ہم لوگ سڑکوں پر رہیں گے ۔

فی الحال مظاہرین میں زبردست جوش ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر پیچھے ہٹنے کو تیار نہں ہیں ۔ اب ضلع انتظامیہ بھی اس بات سے پریشان ہے کہ اس روڈ کے ساتھ ساتھ کئی لنک روڈ بھی متاثر ہو رہے ہیں

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details