اردو

urdu

By

Published : Jul 1, 2020, 5:13 PM IST

ETV Bharat / bharat

تملناڈو: کورونا سےدوسرے پولیس اہلکار کی موت

1986 میں پولیس فورس میں بھرتی ہوئے منیمارن کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد گزشتہ 11جون کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تملناڈو: کورونا سےدوسرے پولیس اہلکار کی موت
تملناڈو: کورونا سےدوسرے پولیس اہلکار کی موت

کورونا وائرس(کووڈ-19)انفکشن کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر قائم تمل ناڈو کے دارالحکموت چنئی میں بھارتی پولیس سروس (آئی پی ایس)کے چند افسران سمیت 1150 سے زیادہ پولیس اہلکار اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور بدھ کومزید ایک پولیس اہلکارکی موت کے بعد اموات کی تعداد دو ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چنئی کے پتینمپکم تھانہ کے اسپیشل سب انسپکٹر آر منیمارن کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جنہیں علاج کے لئے کرومیپیٹ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں بہترعلاج کے باوجود انہوں نے آج صبح دم توڑ دیا۔

سال 1986 میں پولیس فورس میں بھرتی ہوئے منیمارن کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد گزشتہ 11جون کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بعد ازیں 14جون کوان کی حالت سنگین ہونے کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اس کے بعد سے ہی ان کا علاج آئی سی یو میں کیا جارہا تھا لیکن طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

چنئی شہر پولیس علاقے کے وہ دوسرے پولیس اہلکار ہیں جن کی کورونا سے موت ہوئی ہے،اس سے قبل ممبلم تھانہ کے انسپکٹر ایس بالا مرلی کی کورونا سے 17جون کو موت ہوئی تھی،چنئی میں کورونا سے اب تک کچھ آئی پی ایس افسران سمیت 1150سے زیادہ پولیس اہلکار متاثر ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details