وہ جے این یو میں فارسی شعبے میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ نرمدا ہاسٹل میں مقیم ہیں۔ کل دیر رات اس کے ساتھ مارپیٹ ہوئی، جس کے بعد زخمی طالب علم کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ طالب علم نے ایمبولینس میں بتایا کہ کس طر ح اے بی وی سے جڑے لوگوں نے اس پر حملہ کیا۔
جے این یو میں ایک اور مسلم طالب علم پر حملہ - abvp attack in jnu
ملک کے مشہور تعلیمی ادارہ جے این یو میں پھر سے اے بی وی پی سے منسلک طلبا نے ایک مسلم طالب علم کو زدو کوب کیا۔ متاثر طالب علم کا نام راغب اکرام بتایا جارہا ہے۔
جے این یو کے مسلم طالب علم پر حملہ
طالب علم کا کہنا ہے کہ اس کے ہاسٹل کے کمرے میں اے بی وی پی سے جڑے دو سے تین افراد بلا اجازت داخل ہوئے اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور اسے ڈرایا دھمکایا۔
متاثر طالب علم راغب اکرام کے مطابق اے بی وی پی کے کارتک، سنکلپ نرمدا کا صدر اور ایک دیگر اے بی وی پی ماہی مانڈوی کے طالب علم نے اس کے کمرے میں داخل ہو کر اس کے ساتھ بد کلامی کی اور اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 9:21 PM IST