مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے دوران پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ کورونا وبا کو شکست دے کر دوسروں کی زندگی بچا رہے سرحد کے محافظوں کو سلام
'پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے جوان فرشتے' - سی ای پی ایف کے 4،000 جوانوں نے
سی آر پی ایف کے 4،000 جوانوں نے کورونا کے جنگ میں تعاون فراہم کرتے ہوئے پلازمہ عطیہ کیا، جس کے بعد مل بھر سے لوگ ان کی تعریف میں جٹے ہیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس حوالے سے آئی خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’ نیم فوجی دستے کے جوان بنے فرشتے ۔ سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے جوانوں کی جانب سے پلازمہ عطیہ کرنا واقعی باقی کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں (کورونا سروائیور) کو اس ثواب کے کام کے لئے یقینی طور پر ترغیب دے گا‘۔
واضح رہے کہ سی آر پی ایف کے 4،000 جوانوں نے کورونا کے جنگ میں تعاون فراہم کرتے ہوئے پلازمہ عطیہ کیا ، یہ وہ جوان ہیں ۔ جو پہلے کورونا پازیٹو پائے گئے تھے ۔ صحت یاب ہونے کے بعد طے شدہ مدت کو پورا کر کے انہوں نے پلازمہ عطیہ کیا تاکہ وہ دیگر کورونا کے مریضوں کی جان بچا سکیں ۔